نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران پر غیر ضروری حملے کر کے خطے کو تنازع میں دھکیل دیا گیا۔اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان برادر ملک ایران کی سلامتی و خود مختاری کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران پر حملوں نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، ایسے حملوں سے شدید انسانی بحران پیدا ہوتے ہیں، ایران پر 28 فروری کو ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہیں،پاکستانی مستقل مندوب یواے ای پر ایرانی حملوں سے 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خلیجی ممالک کی جانب سے پیش کردہ ایک قرارداد منظور کر لی ہے جس میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خلیجی ریاستوں کے خلاف اپنے حملے فوری طور پر بند کرے، یہ مسودہ قرارداد خلیجی ممالک کی حمایت سے پیش کیا گیا تھا۔ووٹنگ کے دوران قرارداد کے حق میں 13 ووٹ آئے جبکہ دو ممالک نے ووٹنگ میں حصہ لینے سے گریز کیا اور کسی بھی ملک نے اس کی مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔اس قرارداد میں ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خطے کے ممالک کے خلاف اپنی کارروائیاں روک دے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اقدامات کرے۔









