جان ہیلی 46

ایران پر حملوں کا قانونی جواز بیان کرنا امریکا کی ذمہ داری ہے، برطانیہ

لندن(رپورٹنگ آن لائن)برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کا قانونی جواز بیان کرنا امریکا کی ذمہ داری ہے۔

ایک بیان میں برطانوی دفاعی وزیر جان ہیلی نے کہا کہ برطانیہ نے ایران پر حملوں میں حصہ نہیں لیا، برطانوی دفاعی دستے، قطر اور قبرص میں موجود ہیں۔

برطانوی دفاعی وزیر کا کہنا تھا کہ برطانیہ کی جانب سے علاقے میں تعاون کے تحت میزائل اور ڈرونز کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں