نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن) ایران نے ریل منصوبے کے بعد بھارت کو گیس پائپ لائن پروجیکٹ سے بھی الگ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کو فرزاد ایران کے ساتھ گیس فیلڈ منصوبے سے بھی ہاتھ دھونا پڑ گیا ہے، ایران نے گیس پروجیکٹ سے بھی بھارت کو الگ کر دیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران فرزاد بی گیس فیلڈ کا منصوبہ خود مکمل کرے گا، غیر ملکی میڈیا کے مطابق گیس فیلڈ کا یہ منصوبہ ممکنہ طور پر چین کو مل سکتا ہے۔
اس سے قبل ایران نے فنڈز میں تاخیر کرنے پر بھارت کو چاہ بہار ریل پراجیکٹ سے بھی علیحدہ کر دیا تھا، جس کے بعد ایرانی حکومت نے اپنے طور پر ریل لائن کی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔