وزارت خارجہ 35

ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تردید کر دی

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایران کے دفترِ وزارت خارجہ نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تردید کر دی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان سمیت ثالثوں کے ذریعے پیغامات موصول ہوئے ہیں، برطانوی خبر رساں ایجنسی نے معتبر ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کو ثالثوں کی سفارتی کوششیں جاری رہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق ثالثوں نے سفارتکاری جاری رکھنے پر گفتگو کی، تاہم عارضی جنگ بندی پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، تہران جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے ضمانت شدہ سیز فائر کا مطالبہ کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں