ٹرمپ 25

ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے جو ہوسکتا ہے، امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران جنگ ختم کرنے کیلئے معاہدہ کرنا چاہتا ہے،امریکی ٹی وی کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ممکن ہے ایران سے معاہدہ ہوجائے، ایران کے فیصلے کون کر رہاہے اس حوالے سے ہمیں کچھ معلوم نہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ امریکا ایران کی معیشت کو مفلوج کر رہا ہے، ایران کے پاس پیسہ اور ایندھن کی کمی ہے،انہوں نے دعوی کیا کہ ایرانی قیادت جنگ کے مقابلے میں معاہدے کی زیادہ خواہش مند ہے۔ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ تیل کی قیمتیں تیزی سے گر رہی ہیں اور فی بیرل میں تقریبا 10 ڈالر کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے کیونکہ لوگوں کو توقع ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں