صدابراہیم رئیسی 142

ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری مذاکرات میں سنجیدہ ہے،صدابراہیم رئیسی

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے واضح کیا ہے کہ ان کا ملک ویانا میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری بات چیت میں سنجیدہ ہے۔ دوسرا فریق بھی پابندیوں کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو ہم ایک اچھا سمجھوتا طے کرلیں گے،ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے صدرابراہیم رئیسی کا ایک بیان جاری کیا ۔

اس میں انھوں نے کہا کہ ہم مذاکرات میں سنجیدہ ہیں۔اگر دوسرا فریق بھی پابندیوں کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو ہم ایک اچھا سمجھوتا طے کرلیں گے۔ہم یقینی طور پر ایک بہترسمجھوتے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں