ٹرمپ 21

ایران جنگ اور مہنگائی کے اثرات: امریکی صدر کی مقبولیت 36 فیصد رہ گئی

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) ایران جنگ اور مہنگائی کے اثرات کے باعث امریکا میں صدر ٹرمپ کی مقبولیت کم ہو کر چھتیس فیصد کی نچلی سطح پر آگئی۔

رائٹرز کے سروے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت گزشتہ ہفتے جو کہ چالیس فیصد تھی مزید گر کر چھتیس فیصد رہ گئی، ایران کے خلاف امریکی حملوں کی حمایت میں بھی واضح کمی ہوئی۔

سروے کے مطابق صرف 35 فیصد شہری ایران پر حملوں کے حامی ہیں، 61 فیصد نے مخالفت کردی، صرف 25 فیصد افراد نے ٹرمپ کی کارکردگی کو مثبت قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں