ایران 182

ایران اور امریکا یورپی ملکوں کے ساتھ اضافی جوہری مذاکرات پر تیار ہو گئے

تہران (ر پورٹنگ آن لائن)ایران نے کہاہے کہ وہ نومبر کے اواخر میں اپنے جوہری ترقیاتی پروگرام پر بین الاقوامی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ ان اطلاعات سے آگاہ ہے، جب کہ اس کے پاس مزید تفصیلات موجود نہیں کہ آیا دیگر فریق 2015 کے بین الاقوامی معاہدے پر نئے مذاکرات پر تیار ہوں گے۔ اس معاہدے کا مقصد ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار تشکیل دینے سے روکنا تھا، جس سمجھوتے کوجوائنٹ کمپری ھنسو پلان آف ایکشن کا نام دیا جاتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ ہم متعدد بار کہہ چکے ہیں،

ہم ویانا جانے کے لیے تیار ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ممکن ہے کہ جے سی پی او اے پر مکمل عمل درآمد پر فوری طور پر رضامند ہو جائیں، جس کے لیے چھوٹی نوعیت کے معاملات کو صرف نظر کیا جائے جو جون میں بات چیت کے چھٹے مرحلے کے آخر میں حائل رہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ ہم واضح طور پر یہ کہہ چکے ہیں کہ یہ موقع ہمیشہ کے لیے موجود نہیں ہوگا، جب کہ ایران نیوکلیئر پروگرام سے متعلق اشتعال انگیزی پر مبنی قدم اٹھاتا جا رہا ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ وہ فوری طور پر اور اچھے جذبے کے ساتھ مذاکرات کی میز پر ویانا آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں