تہران/کابل (رپورٹنگ آن لائن )افغانستان کے صدر اشرف غنی نے تہران میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدارتی محل کے اعلامیے میں کہاگیاکہ ایران کے نومنتخب صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے افغان ہم منصب اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران افغانستان میں امن کے لیے پرعزم ہے۔بیان کے مطابق ملاقات میں ابراہیم رئیسی نے افغانستان کی جائز حکومت سے تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ایران افغان عوام کی سلامتی، بہبود اور عزتِ نفس چاہتا ہے۔ مدد نہ رکی ہے اور نہ رکے گی۔
اشتہار
149
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









