ایرانی وزیر داخلہ 201

ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی شیخ رشید احمد کی دعوت پر کل پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) ایران کے وزیر داخلہ ڈاکٹراحمد وحیدی شیخ رشید احمد کی دعوت پر کل پیر کو پاکستان پہنچیں گے،وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نور خان ائیر بیس راولپنڈی پر معززمہمان کااستقبال کرینگے۔

وزرات داخلہ کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ اپنے ایک روزہ دورہ پاکستان کے دوران اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے ،ایرانی وزیر داخلہ کل وزیراعظم پاکستان عمران خان اور اپنے وفد کے ہمراہ وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد سے ملاقات کرینگے،پاک ایران بارڈر مینیجمنٹ اور قیدیوں کے تبادلہ پر عملدآمد کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں