ملاقات 35

ایرانی وزیرخارجہ کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال کیا

دوحہ(رپورٹنگ آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ملاقات ہوئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

قطری وزیر اعظم نے مسقط میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کیا اور سفارتی ذرائع سے اختلافات پر قابو پانے کیلئے دوست ممالک کے ساتھ ہم آہنگی جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں