نیر حسین بخاری 39

ایرانی قوم اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہے، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اپنے موقف پر ڈٹ گئی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایران کے خلاف جارحیت سے پوری دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیٹو کا مستقبل مشکل میں نظر آ رہا ہے،امریکہ آج عالمی برادری میں اکیلا محسوس کر رہا ہے۔

نیئر حسین بخاری نے کہاکہ امریکہ کے نیٹو اور باقی ممالک کے ساتھ تعلقات اتنے اچھے نہیں رہے،پاکستان نے اسرائیل، امریکہ اور ایران تنازع میں محتاط ڈپلومیسی کی ہے۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ ایران ہمارا مسلم پڑوسی ملک ہے، پاکستانی قیادت کی کوشش ہے کہ جنگ بندی ہو اور حالات معمول پر آئیں۔ نیئر حسین بخاری نے کہاکہ عالمی برادری کو موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،امریکی صدر اور نیتن یاہو کو اپنے رویے کو دیکھنا ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں