تہران (ر پورٹنگ آن لائن)ایرانی صدرابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ان کا ملک جوہری ترقی کی سرگرمیاں جاری رکھے گا جبکہ عالمی طاقتوں کے ساتھ تہران کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سخت گیر صدر نے کہا کہ ان کی انتظامیہ پرامن جوہری ٹیکنالوجی کی تحقیق میں تیزی لانے کی حمایت کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ جوہری شعبے میں ہمارا علم اور ٹیکنالوجی قابل واپسی نہیں۔پرامن جوہری پروگرام میں ایران کی تحقیق کا تسلسل دوسروں کے مطالبات یا نقطہ نظر پر منحصر نہیں ہوگا۔