تہران (رپورٹنگ آن لائن)سینئر ایرانی عہدیدار نے کہاہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی تجاویز کو مسترد کر دیا۔غیرملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر نے خارجہ پالیسی سیشن میں ان تجاویز کو مسترد کیا تھا۔
سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر نے ان تجاویز کو مسترد کردیا جو 2 ثالثی ممالک نے بھیجی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے خارجہ پالیسی اجلاس میں مجتبی خامنہ ای نے کہا اب یہ وقت امن کا نہیں، سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو شکست دینا ہوگی۔ایرانی سینئر عہدیدار نے کہا کہ مجتبی خامنہ ای نے کہا امریکا کو ایران کے نقصانات کا ہرجانہ ادا کرنا ہو گا۔









