ایرانی سپریم لیڈر

ایرانی سپریم لیڈر نے اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینے کیلئے اسرائیل پر حملے کا حکم دیدیا

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیل پر براہ راست حملے کا حکم دے دیا ہے،

امریکی میڈیا کے مطابق ایران سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کا یہ اجلاس اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے فوری بعد ہنگامی طور پر طلب کیا گیا تھا،واضح رہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی ایرانی سرزمین پر شہادت پر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ ہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو شہید کیا گیا، تہران پر شہید کا بدلہ لینا فرض ہے۔