لاہور( رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایران، امریکہ جنگ رکوانے میں پوری دنیا میں پاکستان کا نام بن گیا ہے،
جنگ بندی کیلئے اہم ممالک کی میزبانی بہت بڑ اکارنامہ ہے ۔ ڈربی ریس کی تقریب تقسیم انعامات میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ موجودہ حالات میں جولوگ منفی باتیں کر رہے ہیں میں ان کے بارے میں کوئی رائے نہیں دوںگا۔
ایران اور امریکہ کی جنگ رکوانے کے لئے پاکستان کے کردار کی وجہ سے پوری دنیا میں اس کا نام بن گیا ہے ،اس تناظر میں پاکستان کا مختلف ممالک کی میزبانی کرنا بہت بڑا کارنامہ ہے، دعا ہے ان مذاکرات کے نتیجے میں امن قائم ہو جائے اور مکمل جنگ بندی ہو جائے ۔









