اسرائیل 63

ایران،اسرائیل جنگ،ہم فیصلہ کن موڑپرکھڑے ہیں،انتونیوگوتریس

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اگر یہ تنازع وسیع ہوا تو دنیا ایسی آگ کی لپیٹ میں آ جائے گی جس پر قابو پانا ممکن نہیں ہو گا.

اس لیے فوری اور سنجیدہ مذاکرات کی طرف لوٹنے کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے سلامتی کونسل میں اپنے خطاب میں کہا کہ ہم ایک فیصلہ کن موڑ پر کھڑے ہیں، ہمیں ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔گوتریس نے مزید کہا کہ دنیا اس وقت تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے، اور ہم سب پر بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے۔

گوتریس نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع میں شامل تمام فریقوں سے اپیل کی کہ امن کو ایک موقع دیا جائے۔انھوں نے کہا میرا ایک سادہ اور واضح پیغام ہے، تمام متنازع فریقوں اور ممکنہ طور پر تنازع میں شامل ہونے والوں سے کہ امن کو موقع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں