شعیب اختر

اہل علم کبھی خودی کے تکبر میں مبتلا نہیں ہوتے : شعیب اختر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستانی کرکٹر اور یوٹیوبر شعیب اختر نے کہا اہل علم کبھی تکبر میں مبتلا نہیں ہوتے ہیں ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں عقل ، علم اور عشق کے فلسفے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جس سے رب راٖضی ہوگا اسے بے پناہ علم سے نوازے گا اور وہ انسان اتنی ہی عاجزی اور نرمی برتنے والاہوگا ، خود کو عقل مند سمجھنے کی بجائے وہ رب العزت کی بارگاہ میں عاجز رہے گا جبکہ عشق میں مبتلا انسان عقل کی بجائے نصیب مانگتا ہے اور سب کچھ ہونے پر اپنی ذات کی نفی کرتا رہتا ہے ۔