کراچی (رپورٹنگ آن لائن)میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہاہے کہ کیا وزیرِ اعظم گھر جا رہے ہیں؟ اگر وزیرِ اعظم نہیں جا رہے تو میں بھی نہیں جا رہا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن یہاں تصویر لگاتے ہیں، اپنی تصویر لاہور میں لگا کر دکھائیں؟مرتضی وہاب نے کہا کہ جہاں کوتاہی نظر آئی وہاں افسر کے خلاف کارروائی ہوئی، یہ نہیں ہو سکتا کہ افسران کام نہ کریں اور گالیاں ہم کھائیں، شہر کام کا طلب گار ہے، ہمیں مل کر شہر کے مسائل حل کرنا ہوں گے اور ایسا نہیں ہو سکتا کہ سیاسی رہنماں پر تنقید ہو افسران کے خلاف کارروائی نہ ہو۔
میئر کراچی نے کہا کہ شہر میں الزام ایک ادارہ دوسرے ادارے پر اور ایک سیاسی جماعت دوسری جماعت پر ڈالتی ہے، ٹرانفسر پوسٹنگ مسئلے کا حل نہیں ہے، مگر مسائل کو حل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ منافقوں کا کچھ نہیں کہہ سکتا، کہاں سڑکیں بنا رہے ہیں، یہ میرے عوام کا پیسہ ہے، میرا ذاتی پیسہ نہیں ہے، نہ ہی چندے کا ہے، پچھلے دنوں سنا کہ 6 سو سے زیادہ سڑکیں بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آگ لگ جاتی ہے، بجھ جاتی ہے، جس کا نقصان ہوتا ہے اس سے پوچھو کیا گزرتی ہے، ہمارے ہاں ایک ٹرینڈ بن گیا ہے سانحات پر ہم سیاست کرتے ہیں۔مرتضی وہاب نے امیرِ جماعتِ اسلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہر میرا ہے کیا میں اپنے گھر پر آپ کی تصویر لگا سکتا ہوں، امیرِ جماعت یہاں تصویر لگاتے ہیں، اپنی تصویر لاہور میں لگا کر دکھائیں؟ شارع فیصل کو انہوں نے بلاک کر دیا، چھٹی والے دن لوگوں کو گھومنا ہوتا ہے انہیں مشکل میں ڈال دیا۔
میئر کراچی نے کہا کہ بینرز اور جھنڈے لگانے کے پیسے ہیں، پانی پلانے کے پیسے نہیں ہیں، مصطفی کمال صاحب بلدیاتی حکومتوں کے سپورٹر ہیں، وہ کہتے ہیں کہ بلدیاتی حکومت کو خود مختار ہونا چاہیے اور وزیرِ اعظم سے بلدیہ ٹاؤن کی سڑک بنوائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے آ جائیں ساتھ بیٹھتے ہیں کام کریں گے، اگر چھوٹی گلیاں ٹاؤن بنائے اور بڑی سڑکیں کے ایم سی بنائے تو یہ زیادہ بہتر نہیں ہو گا؟ کراچی میں ڈی این اے لیب بنانے پر بھی کام جاری ہے۔میئر کراچی نے بتایا کہ 26 سڑکوں پر ساڑھے 5 ارب خرچ کیے جائیں گے، 15 کروڑ کی لاگت سے لائبریری میں ترقیاتی کام ہوا ہے، مستقبل کے معماروں کو یہاں مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔مرتضی وہاب نے بتایا کہ یہاں سیوریج کی صورتِ حال بہت خراب تھی، ایکس سی این کو بلایا تھا، یہاں ایکس سی این نئے ہیں، انہیں 5 دن کا وقت دیا ہے، الزام تراشی ایک دوسرے کے اوپر نہیں ہونی چاہیے،
ان شا اللہ 5 دن کے بعد یہاں کی صورتِ حال دیکھنے دوبارہ آؤں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ شہر کام کا طلب گار ہے، کام شہر کا حق ہے، سب کی ذمے داری ہے کہ ڈومین میں رہتے ہوئے کام کریں، کوئی شہری نہیں چاہتا کہ ادارے آ کر اس کو بتائیں کہ میں کام نہیں کر سکتا۔میئر مرتضی وہاب نے بتایا کہ ساڑھے 5 کروڑ کی لاگت سے سڑکیں بنائی جائیں گی، یونیورسٹی روڈ، اولڈ سٹی، آئی آئی چند دیگر روڈ کی سڑک کو بہتر کریں گے، 4 کوریڈور بھی بنانے جا رہے ہیں، ، شارع فیصل سے ناتھا خان تک جانے والے راستے پر، راشد منہاس روڈ اور سرشاہ سلیمان روڈ کوریڈور بنائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کیٹل کالونی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے برج کا کام فروری تک مکمل کر لیں گے، مرغی خانہ برج کو مارچ تک کھول دیں گے، کورنگی کازوے برج ہم نے کھول دیا ہے۔









