سکھر (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلزپرٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر اسی طرح آبادی بڑھتی رہی تو پھر غذائی قلت پیدا ہو سکتی ہے، جب تک صحیح غذا نہیں دیں گے مائیں صحت مند بچے پیدا نہیں کر سکتیں، نیوٹریشن حکومتی ذمہ داری ہونی چاہیئے۔
سکھرمیں سید خورشید شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آبادی پر کنٹرول نہیں کیا تو خطرناک صورتحال پیدا ہوگی،1947 میں تین کروڑ سے زائد تھی آج ہم 24 کروڑ ہوچکے ہیں، اگر اسی طرح آبادی بڑھتی رہی تو پھر غذائی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت اپوزیشن لیڈر حکومت کو تجویز دی تھی، ایک بچے کی پیدائش پر حکومت پانچ ہزار دے دوسرے بچے کی پیدائش پر پانچ ہزار روپے خرچہ دے، جب تیسرا بچہ پیدا ہو تو حکومت وہ دس ہزار روپے بند کر دیں۔









