سندھ ہائیکورٹ 75

اکبر روڈ پر خلاف ضابطہ کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر ،ایس بی سی اے کو شہری کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سندھ ہائی کورٹ نے اکبر روڈ پر خلاف ضابطہ کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کو شہری کی درخواست پرچار ہفتوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں اکبر روڈ پر خلاف ضابطہ کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ رہائشی علاقے پر 12 منزلہ کثیر المنزلہ عمارت بن رہی ہے۔برابر والی گلی پر بھی تجاوز کیا گیا ہے۔اوپن ایئر اسپیس تک نہیں چھوڑا گیا ہے۔رہائشی علاقے پر کثیر المنزلہ عمارت بنانا غیر قانونی ہے۔عدالت نے ایس بی سی اے کو شہری کی درخواست پر چار ہفتوں میں فیصلہ کرنے اور عملدرآمد رپورٹ ایم آئی ٹی کے ذریعے جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں