فردوس عاشق 199

اپوزیشن کی سرگرمیوں سے حکومت نہیں عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے، فردوس عاشق

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سرگرمیوں سے حکومت کو نہیں عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے،سیاست ہوتی رہے گی مگر زندگی کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا، عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام کی جانوں کیساتھ مزید نا کھیلے۔

سماجی رابطے کی ویب سا ئٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرونا کیخلاف حکومت پنجاب پرعزم ہے، کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدید ہے، اس لئے عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، عوام کے جان و مال کی محافظ بزدار حکومت چاہتی ہے کہ عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام کی جانوں کیساتھ مزید نا کھیلے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی مگر زندگی کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا، جس شہر میں بھی پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا وہاں کورونا تیزی سے پھیلا۔

میں دعاگو ہوں اللہ اس وبا سے سب کو محفوظ رکھے۔ قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اداروں کو تالے لگا کر بیٹھ نہیں سکتے، ہمیں ملک بھی چلانا ہے اور عوام کو بھی کورونا سے بچانا ہے، ہم کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے،حکومت جلسے جلوس یا ریلیوں سے کوئی خطرہ محسوس نہیں کر رہی، ایسی سرگرمیوں سے صرف عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں