اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپنے گریبان میں جھانکے بغیر دنیا بھر میں ہونے والے پولیس تشدد کی مذمت کرنا بہت آسان ہے۔
ایک بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ تشدد کو جرم قرار دینا اس روایت کے خاتمے کی جانب پہلا قدم ہوگا، تشدد کا جو بھی ذمہ دار ہو، اس کو حساب دینے کیلئے کٹہرے میں لانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ تشدد ایک جرم ہے جسے قانون سازی کرکے جرم قرار دینا ضروری ہے۔