لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا ئی اور یہی میرا سب سے بڑا اثاثہ ہے ۔ایک انٹر ویو میںگفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ بعض لوگوں کو میڈیا میں آکر انٹرویو دینے اور شہرت حاصل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے مگر خدا کے فضل سے میرے جیسی ناچیز پر خدا کی خصوصی رحمت ہے اور مجھے کبھی خود سے اس کا شوق نہیں رہا ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے سنجیدہ کردار کرنے کی خواہش رہی مگر میرے پرستار مجھے طنز و مزاح اور مزاحیہ اداکاری میں دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔ میری اداکاری کے ذریعے جب لوگوں کے مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹ آجاتی ہے تو میں سمجھتی ہوں کہ میں نے اپنا فرض پورا کر دیا ۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں نے معین اختر ( مرحوم ) سے بہت کچھ سیکھا ہے وہ حقیقت میں ایک لیجنڈ اداکار تھے جن کی کمی کو کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا ۔