سینئر اداکارہ انجمن 206

اپنے ذہن سے اس بات کو نکالنا ہوگا صرف بڑے بجٹ کی فلم ہی کامیابی حاصل کرتی ہے ‘ انجمن

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارہ انجمن نے کہا ہے کہ جس طرح کے حالات ہیں ایسے میں پنجابی فلموں کا سنہری دور واپس آنے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے ،ہمیں اپنے ذہن سے اس بات کو نکالنا ہوگا کہ صرف بڑے بجٹ کی فلم ہی کامیابی حاصل کرتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ تمام لوگ کوشش کریں گے تو فلمیں کامیاب ہوں گی ،کسی ایک شخص کی کاوش اور خواہش سے فلم انڈسٹری عروج حاصل نہیں کر سکتی ۔ انہوںنے کہا کہ کہانی اورکردار وں پر خصوصی توجہ دینی کی ضرورت ہے لیکن آج ہمارے ذہن میں یہ سوچ آ گئی ہے کہ بڑے بجٹ کی فلم ہونی چاہیے جو درست سوچ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کام کو عبادت سمجھ کر کریں تو کوئی وجہ نہیں وہ کامیاب نہ ہو ۔ ہمیں چربہ سازی سے بچنا ہوگا اوراچھے اورمعیاری موضوعات پر فلمیں بنانا ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں