اسٹیٹ بینک 101

اپریل میں کرنٹ اکائونٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اسٹیٹ بینک

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اپریل کے مہینے میں کرنٹ اکائونٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

مرکزی بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ جولائی تا اپریل جاری کھاتہ (کرنٹ اکائونٹ)ایک ارب 88 کروڑ ڈالر سرپلس رہا جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکانٹ کو ایک ارب 33 کروڑ 70 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا تھا ۔

اسی طرح اپریل میں کرنٹ اکائونٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر فاضل رہا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مارچ 2025 میں کرنٹ اکائونٹ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سرپلس رہا تھا۔اقتصادی ماہرین کے مطابق ملک میں نے والی ریکارڈ ترسیلات زر کی وجہ سے کرنٹ اکانٹ خسارے سے محفوظ رہا اور سرپلس رہنے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں