اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ18فروری کو شہبازشریف پر کرپشن کیس میں فرد جرم عائد ہوگی،مونس الہیٰ کے بیان کے بعدشہبازشریف کی گھبراہٹ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ مونس الہیٰ کے بیان کے بعد اپوزیشن خاص طور پر شہبازشریف کی گھبراہٹ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، 18فروری کو شہبازشریف پر کرپشن کیس میں فرد جرم عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو مقصود چپڑاسی کے اکاﺅنٹ میں چار ارب روپے کا بھی حساب دینا ہوگا۔