ٹینس 57

اٹلی کے یانک سنر نے ومبلڈن ٹینس کا مینز ایونٹ ٹائٹل پہلی بار جیت لیا

لندن (رپورٹنگ آن لائن)اٹلی کے یانک سنر نے ومبلڈن ٹینس کا مینز ایونٹ ٹائٹل پہلی بار جیت لیا۔

فائنل میں اُنہوں نے دو بار کے چیمپئن اسپین کے کارلوس الکاریز کو 4 سیٹ کے مقابلے کے بعد شکست دے دی، یانک سنر ومبلڈن جیتنے والے پہلے اٹالین کھلاڑی بھی بن گئے۔لندن میں کھیلے گئے سال کے تیسرے گرینڈ سلم فائنل میں یانک سنر اور کارلوس الکاریز کے درمیان اچھا مقابلہ ہوا۔الکاریز نے پہلے سیٹ میں عمدہ سروس اور گراؤنڈ شاٹس سے یانک سنر کو پریشان کیا اور پہلے سیٹ میں 6ـ4 سے فتح حاصل کی۔

اُس کے بعد یانک سنر نے کھیل پر گرفت مضبوط کر لی۔اُنہوں نے متعدد بار دو بار کے ومبلڈن چیمپئن الکاریز کی سروس بریک کی اور مسلسل 3 سیٹ میں یکساں اسکور 6ـ4، 6ـ4 اور 6ـ4 سے فتح حاصل کر کے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔وہ ومبلڈن جیتنے والے پہلے اٹالین کھلاڑی بھی بن گئے، سنر 5 مسلسل شکستوں کے بعد الکاریز کو ہرانے میں کامیاب ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں