ڈاکٹر معید یوسف 200

او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کے لیے فوری انسانی اور اقتصادی امداد کی ضرورت پر توجہ مرکوز کرنے میں کامیاب رہا ہے، ڈاکٹر معید یوسف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کے لیے فوری انسانی اور اقتصادی امداد کی ضرورت پر توجہ مرکوز کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس ہمارے افغان بھائیوں اور بہنوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کے مسلسل عزم کی عکاس ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ ہم اجلاس کو کامیاب بنانے میں تمام مسلم ممالک، شراکت دار ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے مندوبین کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں