علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی نے 90 فیصد پوسٹ گریجویٹ پروگرامزکے نتائج کا اعلان کردیا

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں2019ء میں پیش کئے گئے بی ایس۔بی ایڈاور پوسٹ

گریجویٹ کے 90۔فیصد پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔آؤٹ ہونے والے تمام پروگرامز کی تفصیلات اور نتائج یونیورسٹی کی

ویب سائٹ aiou.edu.pkپر دستیاب ہیں،پوسٹ گریجویٹ کے دیگر پروگرامز کے نتائج مرتب کیے جا رہے ہیں۔ کنٹرولر

امتحانات ٗ ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق طلبہ اپنا رزلٹ کارڈ یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔واضح

رہے کہ اِن پروگرامز کے امتحانات وفاقی حکومت / ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی پالیسی کے تحت اور ملک بھر میں کرونا وباء/ لاک

ڈاؤن کے تناظر میں’ اینڈ ٹرم اسسمنٹ سسٹم ‘کے تحت منعقد ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2020ء کے

دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں ٗ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ فارم جمع کرانے کا طریقہ کار ٗ

تعلیمی پروگرامز و دیگر تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔