اوپن یونیورسٹی 157

اوپن یونیورسٹی’ امتحانی مشقوں کی پنچنگ کا کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن30اکتوبرمقرر

اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2021ء میں پیش کئے گئے تمام پروگراموں میں داخل طلباء و طالبات کے لئے تعینات کئے گئے ٹیوٹرز کو سختی سے ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ طلبہ کی جانب سے موصول شدہ ہوم اسائنمنٹس کی مارکنگ اور پنچنگ کا کام مکمل کرکے نتائج یونیورسٹی کے ایل ایم ایس نظام کے تحت ٹیوٹرز پورٹل پر 30۔اکتوبر تک اپ لوڈ کردیں تاکہ تمام پروگراموں کے فائنل امتحانات کے نتائج تعلیمی سرگرمیوں کے سالانہ کیلنڈرمیں مقررہ شیڈول کے مطابق ڈکلیر ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسز نے ملک بھر میں قائم یونیورسٹی کے تمام علاقائی دفاتر کے ناظمین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے ریجن کے ٹیوٹرز کوپنچنگ کا کام مقررہ تاریخ تک مکمل کرنے کا پابند بنائیں ۔

اسائنمنٹس کی پنچنگ اور اپ لوڈنگ کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی اور ان کو یہ کام 30۔اکتوبر تک مکمل کرنا ہوگا۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخل طلبہ کے اسائنمنٹس مارکس عنقریب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردئیے جائیں گے تاکہ طلبہ فائنل امتحانات کے نتائج ڈکلیر ہونے سے قبل اپنے مشقوں کے نمبرز چیک کرسکیں اور اگر کوئی غلطی ہو تو فائنل امتحانات کے نتائج سے قبل ان کی نشاندہی کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں