اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021ءکے میٹرک ، آئی کام اور ایف اے پروگراموں کے فائنل امتحانات ملک بھر میں یکم مارچ سے شروع ہونگے جو 12۔اپریل تک جاری رہیں گے۔ کنٹرولر امتحانات ، ڈاکٹر محمد اجمل چوہدری کے مطابق طلبہ کورول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کی جارہی ہیں۔ طلبہ کی سہولت کے لئے ڈیٹ شیٹ اور رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب کردی گئیں ہیں۔ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ شدہ رول نمبر سلپس بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہونگی۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم کی ہدایت پر طلبہ کے رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پرامتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیں، اِن امتحانی مراکز میں کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔امتحانی مراکز میں عملے اور طلبہ دونوں کے لئے ماسک پہننا لازم ہوگا۔
امتحانات کے پورے عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔امتحانی عمل کی نگرانی کے لئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔طلبہ کو ہداےت کی گئی ہے کہ وہ کمرہ امتحان مےں پہنچنے سے پہلے رول نمبر سلپ پر درج ہداےات غور سے پڑھےں۔ اےسا کرنا خود اُن کے لئے بہت مفےد ثابت ہو گا۔ علاوہ ازےں طلبہ و طالبات کو فائنل امتحان مےں شرکت کے لئے نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ بھی اپنے ساتھ لانے کی ہداےت کی گئی ہے۔









