اومی کرون 144

اومی کرون کیسز کی تعداد سامنے آنے والے کیسز سے کہیں زیادہ ہے،برطانوی وزیراعظم

لندن(رپورٹنگ آن لائن)کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کیسز میں اضافے پر برطانیہ میں پلان بی کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔ادھربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ اومی کرون کیسز کی تعداد سامنے آنے والے کیسز سے کہیں زیادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پرانی پابندیاں پھر نافذ کی جارہی ہیں، پیر سے جن ورکرز کیلئے گھر سے کام کرنا ممکن ہے وہ گھر سے ہی کام کریں۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ جمعہ سے بیشتر عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا، تھیٹر اور سینما میں بھی ماسک کا استعمال کیا جائے گا۔برطانوی وزیراعظم کے مطابق آئندہ ہفتہ سے نائٹ کلب اور رش والے مقامات پر جانے کیلئے کووڈ پاس دکھانا لازمی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں