انیل کپور 16

انیل کپور نے ہلکی داڑھی، مونچھ کے پیچھے چھپا راز بتا دیا

ممبئی(رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار انیل کپور نے اپنی ہلکی داڑھی اور مونچھ کے مشہور انداز کے پیچھے چھپا راز بتا دیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق 69سالہ بھارتی اداکار نے 40سال سے زائد عرصہ فلم نگری کو دیا اور کئی 100فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،انہوں نے بطور فلمساز بھی 100سے زائد پروجیکٹ مکمل کیے ہیں۔میڈیا تقریب میں اپنے کیرئیر کے ابتدائی دور کی مشکلات اور اس سے جڑے دلچسپ واقعات بیان کرتے ہوئے انیل کپور نے کہا کہ ابتدا میں جب میں فلمسازوں کے ساتھ کام کی تلاش میں جاتا تو ان میں سے اکثر مجھے کم عمر سمجھتے تھے،

تو میں نے اپنی عمر زیادہ دکھانے کیلئے جان بوجھ کر ہلکی داڑھی رکھنا شروع کردی۔اداکارہ نے کہا کہ یہ وہی وقت تھا جب فلم انڈسٹری کے بیشتر بڑے اداکاروں جیسے دھرمیندر، امیتابھ بچن اور ونود کھنہ کا انداز ہلکی داڑھی والا ہی تھا، یہ اسٹائل مشہور بھی تھا۔انہوں نے کہا کہ اس کے کچھ عرصہ بعد میری مونچھ بڑا مسئلہ بن گئی تھی، فلم انڈسٹری میں یہ خیال عام تھا کہ بڑی مونچھ والا اداکار ہیرو نہیں بن سکتا، بعد میں یہی انداز میری پہچان بن گیا۔انیل کپور کی حالیہ فلم صوبیدار ہے، جس کی ہدایتکاری کے فرائض سریش تریونی نے ادا کیے ہیں، جو ڈیجیٹل پلیٹ پر دستیاب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں