انگلینڈ 196

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

لندن (رپورٹنگ آن لائن)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کے لئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، سری لنکا کے خلاف سیریز میں حصہ لینے والے اسکوڈ کو برقرار رکھا گیا ہے۔انگلش اسکواڈ میں کپتان اوین مورگن، معین علی، جونی بیرسٹو، ٹام بینٹن، جو روٹ، عادل رشید، سیم بلنگز، لیام ڈائوسن اور جارج گارٹن بھی اسکوڈ میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں جیسن رائے، ٹام کورن، لیام لیوینگسٹن اور سام کرن ہیں۔فاسٹ باؤلرز ڈیوڈ ولی، مارک وْڈ، کرس ووکس بھی اسکوڈ کا حصہ ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ایک روزی سیریز کا پہلا میچ 8 جولائی کو کارڈف میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں