انگلش کرکٹ بورڈ 250

انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے پی سی بی کی دعوت کی تصدیق کردی

لندن (ر پورٹنگ آن لائن)انگلش کرکٹ بورڈ نے دورے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت کی تصدیق کردی۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2021 کے شروع میں دورے کی دعوت دی ہے، اس حوالے سے پی سی بی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بات کرکے حتمی فیصلہ کریں گے اور پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے ای سی بی اپنا کردار ادا کریگا۔انگلش بورڈکے مطابق مجوزہ دورہ پاکستان سے پہلے سکیورٹی اور صحت کے معاملات دیکھنا ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں