ساؤتھمپٹن(ر پورٹنگ آن لائن) اسٹورٹ براڈ نے والد کی جانب سے جرمانے پر دلچسپ تبصرہ کردیا۔انگلش پیسر اسٹورٹ
براڈ نے کہاکہ اس بار والد کا نام میری طرف سے کرسمس کارڈ اور تحفہ وصول کرنے والوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوگا۔
سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے،اس میں انگلش ٹیم کے سپورٹرز کا گروپ بارمی آرمی پیش پیش تھا،
اسٹورٹ براڈ نے بھی مذاق کے انداز میں والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس بار ان کا نام میری طرف سے کرسمس کارڈ
اور تحفہ وصول کرنے والوں کی فہرست میں شامل نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں یاسر شاہ کیخلاف نازیبا زبان
استعمال کرنے پر میچ ریفری والد کرس براڈ نے میچ فیس کا 15فیصد جرمانہ کرنے کے ساتھ ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ بھی ایوارڈ کیا تھا۔