بی سی سی آئی

انڈین پریمیئر لیگ میں ہفتہ کو مزید دو میچوں کو فیصلہ ہوگا

نئی دہلی(رپورٹنگ آن لائن)بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے زیراہتمام انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا 18واں ایڈیشن بھارت میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انہتائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

انڈین پریمیئر لیگ میں ہفتہ کومزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں چنائی سپرکنگز اور دہلی کیپٹلز کی ٹیمیں ایم اے چدمبرم سٹیڈیم،چنائی کے مقام پر آمنے سامنے ہوں گی۔

چنائی سپر کنگز کو رتوراج گائیکواڑلیڈ کریں گے جبکہ دہلی کیپٹلز کو اکشر پیٹل لیڈ کریں گے۔دوسرا میچ پنجاب کنگز اور راجستھان رائلز کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی اور یہ میچ مہاراجہ یادوندرا سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، ملاں پور، چندی گڑھ میں کھیلا جائے گا۔