کراچی (ر پورٹنگ آن لائن )انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید بڑھ گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید168.90روپے اور قیمت فروخت169روپے پر برقرا رہی جبکہ20پیسے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 169.20روپے سے بڑھ کر169.40روپے اور قیمت فروخت169.60روپے سے بڑھ کر169.80روپے ہو گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں40پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت200.60روپے سے بڑھ کر201روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233روپے اور قیمت فروخت235روپے پر بدستور برقرار رہی ۔









