ڈالر 43

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مزید مہنگا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پونڈ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 300روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا ہے۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں 10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت فروخت 227.30روپے سے بڑھ کر227.40روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت236روپے پر برقرار رہی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق 1روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت فروخت 265روپے سے بڑھ کر266روپے ہو گئی اسی طرح3روپے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت 300روپے سے بڑھ کر303روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں