انٹر بینک 159

انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں35پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.55روپے سے کم ہو کر176.16روپے اورقیمت فروخت176.65روپے سے کم ہو کر176.30روپے ہو گئی اسی طرح30پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 178.30روپے سے گھٹ کر178روپے اور قیمت فروخت178.80روپے سے گھٹ کر178.50روپے پر آ گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت فروخت201.50روپے سے کم ہو کر201روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت242روپے سے گھٹ کر241.50روپے پر آ گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں