برسلز(رپورٹنگ آن لائن )یورپین یونین نے اپنے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ جرائم کی بین الاقوامی عدالت(انٹرنیشنل کرمنل کورٹ) کی نہ صرف حمایت جاری رکھیں گے بلکہ اس کی حفاظت بھی کریں گے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اس عزم کا اعادہ یورپین یونین کی جانب سے اس کی خارجہ و سیکیورٹی امور کی سربراہ کاجا کلاس نے اپنے ایک پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ دنیا بھر میں ہونے والے سنگین ترین جرائم کے پیش نظر انصاف کو برقرار رکھتا ہے۔
اس لیے اسے اپنے اصولوں پر قائم رہنے کیلئے ہر طرح کے دباو سے آزاد رہنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم ہمیشہ اس کے اس اہم کام کی حمایت جاری رکھتے ہوئے اس کی آزادی کی حفاظت کریں گے۔