انمول بلوچ 127

انمول بلوچ نے شادی کی افواہوں کی تردید کر دی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ انمول بلوچ نے شادی کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔اداکارہ نے کہا ہے کہ پچھلے کچھ ہفتوں سے ان کی شادی کے بارے میں مسلسل قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ ایک ٹی وی شو میں بھی ان کی شادی کا تذکرہ ہوا۔تاہم انمو ل بلو چ نے شادی کی افواہو ں کی تردید کر دی ۔ ان افواہوں کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام پر ان خبروں کا جواب دے دیا ہے۔

اداکارہ ا نمول بلوچ نے لکھا کہ میری ابھی شادی نہیں ہوئی اور جب وقت آئے گا تو میں خود اس خبر کو اپنے مداحوں اور انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ شیئر کروں گی، پیار کیلئے بہت شکریہ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں