انسداد پولیو مہم

انسداد پولیو مہم میں 95.3 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرلیا گیا

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) انسداد پولیو مہم میں 95.3 فیصد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف حاصل کرلیا گیا،

پولیومہم میں 3 کروڑ 20 لاکھ 72ہزار 212 بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی جبکہ 15لاکھ 90 ہزار552 بچے ویکسی نیشن

سے محروم رہے۔نجی ٹی وی نے وزارت صحت کے ذرائع کے حوالے کہا ہے کہ انسدادپولیومہم نے

مقررہ ہدف کا 95.3 فیصدحاصل کرلیا، سب سے کامیاب پولیومہم صوبہ سندھ میں چلائی گئی، پولیومہم آزادکشمیر

سمیت چاروں صوبوں کے130 اضلاع میں ہوئی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ذیلی قومی انسدادپولیومہم 13تا 21 اگست تک

جاری رہی، بیشتر اضلاع میں 3روزہ پولیو مہم ایک روزکیچ اپ ڈے تھا، کراچی، پشاور، خیبر، کوئٹہ بلاک میں پولیو

مہم 5 روز ہوئی۔وزارت صحت کے مطابق قومی ذیلی انسداد پولیومہم کا ہدف 3کروڑ 36 لاکھ 62 ہزار 764بچے

تھے، پولیومہم میں 3 کروڑ 20 لاکھ 72ہزار 212 بچوں کی ویکسی نیشن ہوئی جبکہ 15لاکھ 90 ہزار552 بچے ویکسی

نیشن سے محروم رہے۔ذرائع نے کہا کہ سندھ کے41اضلاع میں84 لاکھ بچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا،

سندھ میں پولیومہم کی کامیابی کی شرح 98 فیصدرہی جبکہ خیبرپختونخوا ہ کے 21 اضلاع میں 4.56 ملین بچوں

کی ویکسی نیشن ہدف تھا، صوبے میں پولیومہم کامیابی کی شرح 97.8 فیصد رہی۔وزارت صحت کا کہنا ہے

کہ آزادکشمیر کے 10اضلاع میں 6 لاکھ 69 ہزاربچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا، وہاں پولیومہم کامیابی کی شرح

96.5 فیصد رہی۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے33اضلاع میں17.86 ملین بچوں کی ویکسی نیشن ہدف تھا

اور کامیابی کی شرح 94 فیصدرہی، اسی طرح بلوچستان کے 25 اضلاع میں21 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن ہدف

تھا اور مہم کامیابی کی شرح 89.8 فیصد رہی۔وزارت صحت نے مزید کہا ہے کہ بارشوں،سیلاب سیبلوچستان

میں پولیومہم متاثرہوئی، پولیومہم میں31ملین بچوں کووٹامن اے کے قطرے پلائے گئے، ذیلی انسداد پولیو مہم

میں 2 لاکھ 25ہزارورکرز نے حصہ لیا جبکہ 23 ہزار 934 ایریاا نچارج اور 7049 یوسی

میڈیکل آفیسرز مہم کا حصہ تھے۔