جوڈیشل الاؤنس 34

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت19فروری تک ملتوی کردی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت19فروری تک ملتوی کردی ہے ۔انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

جیل حکام نے ملزمان ارمغان اور شیراز کو پیش کیا۔ ملزم ارمغان کے وکیل ایڈووکیٹ خرم عباس اعوان بھی پیش ہوئے۔ مدعی کے وکیل اور تفتیشی افسر پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے سماعت 19 فروری تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر مصطفی عامر کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

ملزمان کیخلاف جنوری 2025 میں درخشان میں درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں