جوڈیشل الاؤنس 27

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت، حلیم عادل شیخ کی استثنیٰ کی درخواست منظور

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے حلیم عادل شیخ کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف 9 مئی کے 5 مقدمات کی سماعت22نومبر تک ملتوی کردی ۔

جمعرات کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میںپی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف 9 مئی کے 5 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ عدالت میں پیش نا ہوسکے۔ وکیل نے موقف دیا کہ حلیم عادل شیخ کے قریبی عزیز کا انتقال ہوگیا پیش نہیں ہوسکتے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف فیروز آباد ،ٹیپو سلطان،شاہ فیصل ٹائون سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ ملزمان پر جلا ئوگھیرائو، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں