انتونیو گوتریس 35

انسانی امداد میں ا سرائیلی رکاوٹ ڈالنا ناقابلِ قبول ہے،انتونیو گوتریس

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن)فلسطینی عوام سے یکجہتی کیعالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہاہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آج بھی اسرائیلی فوجی کارروائیاں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کا قتل عام، بار بار بے گھری اور انسانی امداد میں رکاوٹ ڈالنا ناقابلِ قبول ہے، تمام فریق حالیہ جنگ بندی کی مکمل پابندی کریں، انسانی امداد غزہ میں بڑے پیمانے پر داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ فلسطینی سرزمین کے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کرتا ہوں، دو ریاستی حل کی جانب ناقابل واپسی پیشرفت کا مطالبہ دہراتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں