فواد چوہدری 286

انجینئرز کی نوکریاں بڑا مسئلہ نہیں ہمارا مسئلہ یونیورسٹیز اور کالجز میں پڑھائی کا انتہائی گرا ہوا معیار ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ انجینئرز کی نوکریاں بڑا مسئلہ نہیں ہمارا مسئلہ یونیورسٹیز اور کالجز میں پڑھائی کا انتہائی گرا ہوا معیار ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک سال سے ایچ ای سی سے کہہ رہا ہوں بیس یونیورسٹیز کو عالمی معیار پر لانے کی سعی کریں ، سلیبس میں تبدیلی اور انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق ڈگریاں بنائیں، قابل لوگوں کے لئے نوکری مسئلہ نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں