انتونیو گوتریس 37

انتونیو گوتریس کا امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔انتونیو گوتریس نے کہا کہ جنگ شدید انسانی مصائب کا باعث بن رہی ہے اور جنگ سے تباہ کن معاشی اثرات پیدا ہو رہے ہیں،

اب وقت آگیا ہے امریکا اور اسرائیل جنگ روک دیں۔یو این سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ ہم وسیع جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں۔انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ ایران کو بھی اپنے ہمسایہ ممالک پر حملے بند کرنے چاہئیں۔ انتونیو گوتریس سفارتی کوششوں کے لیے اپنا نمائندہ خصوصی بھی مشرق وسطی بھیج رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں