سبزیوں

انتظامیہ سبزیوں ،پھلوں کی سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت یقینی بنانے میں ناکام

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کا ذمہ دار ادارہ اوپن مارکیٹوں خصوصاً گلی محلوں کی سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہو گیا ،دکاندار سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی فصلیں تباہ ہونے کوجواز کے طور پر پیش کرنے لگے ۔آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی قیمت سرکاری نرخنامے میں 85روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروںنے 100سے110روپے کلو تک فروخت جاری رکھی .

آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 70کی بجائے90،آلو کچا چھلکا درجہ سوم 60کی بجائے70،پیازدرجہ اول85کی بجائے120،پیاز درجہ دوم70کی بجائے80، پیازدرجہ سوم60کی بجائے70،ٹماٹر درجہ اول170کی بجائے280سے 300روپے ، ٹماٹر درجہ دوم150کی بجائے200، ٹماٹر درجہ سوم100کی بجائے 130سے 150،لہسن دیسی نیا220کی بجائے400سے420،لہسن ہرنائی290کی بجائے430سے450،لہسن چائنہ 410کی بجائے 600،ادرک تھائی لینڈ430کی بجائے680سے700،ادرک چائنہ530کی بجائے680سے700،کھیرا فارمی85کی بجائے100،میتھی 200کی بجائے 270سے 280،بینگن80کی بجائے120سے 140،بند گوبھی145کی بجائے180سے200،پھول گوبھی130کی بجائے160سے180،شملہ مرچ270کی بجائے 300 سے 320،بھنڈی170کی بجائے240سے260،شلجم100کی بجائے140 سے 150،اروی95کی بجائے140سے150،مٹر390کی بجائے580سے600،کریلا140کی بجائے180سے200،سبز مرچ125کی بجائے180سے200،مولی 40کی بجائے 50،لیموں چائنہ105کی بجائے120سے140،حلوہ کدو60کی بجائے80،ٹینڈے دیسی205کی بجائے 240 سے 250،گھیاکدو220کی بجائے260،گاجر دیسی 100کی بجائے130سے 140،پالک فارمی60کی بجائے70،گاجرچائنہ180کی بجائے230سے 240 ، گھیا توری160کی بجائے200سے220،پھلیاں موٹی 100کی بجائے 140،ساگ 50جبکہ پھلیاں باریک 170کی بجائے 230سے240روپے کلوتک فروخت ہوئیں۔پھلوں میں سیب کالا کولو میدانی درجہ اول 180کی بجائے 260سے 280،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول320کی بجائے550سے 600،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم180کی بجائے280سے 300،سیب گاچہ درجہ اول315کی بجائے430سے 450، سیب گاچہ درجہ دوم180کی بجائے270سے 300، سیب سفید درجہ اول170کی بجائے230سے240،کیلا درجہ اول درجن150کی بجائے230سے250، کیلا درجہ دوم درجن100کی بجائے130سے150،کیلا درجہ سوم درجن80کی بجائے100 ،امرود220کی بجائے260سے280روپے ،انار دانے دار380کی بجائے480سے500،انار قندھاری 290،انار دیسی نیا285، مسمی درجن 165کی بجائے260سے280،آڑو درجہ اول250کی بجائے280سے300،جاپانی پھل155کی بجائے200،انگور سندر خانی360کی بجائے400،انگور گولہ 240کی بجائے 260سے 280،گرما175کی بجائے 200سے 220،پپیتا240کی بجائے280سے 300روپے، کھجور ایرانی515کی بجائے570سے580جبکہ کھجور اصیل430کی بجائے460سے480 روپے کلو فروخت کی گئی ۔